تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ، غیر قا نو نی کیبن مسمار کئی
د کا ندارو ں کو جرمانہ۔
ایبٹ آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد جناب اسامہ احمد وڑائچ نے تجاوزات کے خلاف شاہراہ قراقرم نزد ایوب میڈیکل کمپلیکس ہمراہ سٹاف قراقرم ہائی وے اتھارٹی آپریشن کیا دوران آپریشن پختہ تجاوزات اور کیبن مسمار کئے اور مختلف دکانداروں پر تجاوزات ایکٹ کے تحت 50000/- روپے جرمانہ بھی عائد کیا آپریشن انتہائی کامیاب رہا جسے مقامی لوگوں نے بے حد سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی تجاوزات مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی جس پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد نے انہیں یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت تمام تجاوزات ختم کر دی جائیں گی اور کسی بھی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ آپریشن عوامی مفاد میں ہے اور انتظامیہ اس میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گی

No comments:
Post a Comment