مانسہرہ ، ڈی پی او خُرم رشید نے لکڑ سمگلنگ میں ملوث چھ پولیس ایس ایچ اوز لائن حاضر کر دئیے، لائن حاضر ہونے والوں میں اوگی ، دربند ، بٹل ، پھلڑہ اور لساں نواب کے ایس ایچ اوز شامل ہیں ! تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوخُرم رشید نے علاقہِ تناول میں تعینات چھ پولیس آفیسر ٹمبر مافیا سے روابط رکھنے اور اُنکی لکڑ سمگلنگ میں معاونت کے الزام میں لائن حاضر کر دئیے ، اہلیان علاقہ نے ڈی پی او خرم رشید کے اِس اقدام کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور اُن کا کہنا ہے کہ اگر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اِسی طرح جاری رہی تو خرم رشید کو بھی عوام ایک ھیرو کی طرح دلوں میں جگہ دے گی .....
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment